واسا کے سرگودھا، چنیوٹ، تاندلیانوالہ اور جڑانوالہ میں اقدامات
مین چینلز اور سیوریج لائنوں کی مکمل ڈی سلٹنگ، بلاکیج کا خاتمہ کر دیا گیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈائریکٹر جنرل واسا پنجاب طیب فرید کی ہدایات پر، مینجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا کی قیادت میں واسا فیصل آباد نے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں عوامی ریلیف کے لیے مؤثر اقدامات کیے ۔واسا فیصل آباد کی ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ ضلع سرگودھا، چنیوٹ اور تحصیلوں تاندلیانوالہ اور جڑانوالہ میں مین چینلز اور سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کرتے ہوئے بلاکیج کا خاتمہ کیا۔
ایم ڈی واسا کے مطابق تاندلیانوالہ میں مین چینل کی ڈی سلٹنگ اور سیوریج لائن کی بندش دور کرنے کے لیے خصوصی طور پر سٹاف اور مشینری روانہ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ایک ایکسکیویٹر اور دو ڈمپرز کے ذریعے تاندلیانوالہ لاری اڈا کے قریب واقع مین چینل کی ڈی سلٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا، جبکہ ایک سکشن مشین اور سیور سٹاف نے مین سیور لائن کی بلاکیج ختم کر کے آپریشنل سسٹم کو بحال کیا۔اسی طرح تحصیل جڑانوالہ میں واسا کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، چار سب انجینئرز اور 45 سیور مینوں پر مشتمل ٹیم کو جیٹر، سکشن اور ڈی سلٹنگ مشینوں کے ساتھ تعینات کیا گیا۔