پینسرہ : نیو سبز منڈی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری خوفزدہ

پینسرہ : نیو سبز منڈی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری خوفزدہ

ضلعی انتظامیہ اب تک مؤثر اقدام نہیں کر سکی ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا )یونین کونسل 168 سدھار کی نیو سبز منڈی اور اس کے گردونواح میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ مقامی شہریوں کے مطابق آوارہ کتے دن کے وقت گلیوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں آزادانہ گھوم رہے ہیں، جس سے بچوں، خواتین اور بزرگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ آوارہ کتوں کے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ، لیکن بلدیاتی ادارے اور ضلعی انتظامیہ اب تک مؤثر اقدام نہیں کر سکی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود محکمہ بلدیات کی جانب سے ڈاگ کنٹرول کے لیے عملی کارروائی نہیں کی گئی۔شہریوں اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے مہم چلائی جائے ، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں