پینسرہ : 1100 گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

پینسرہ : 1100 گرام  ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا کی ذیلی چوکی پینسرہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1100 گرام ہیروئن پاؤڈر برآمد کر لیا۔

چوکی انچارج پینسرہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان قیصر نے مخبر کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا، جس کے دوران ملزم بشارت علی کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے برآمد ہونے والی ہیروئن قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں