تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے اقدامات جاری ہیں:ڈاکٹر نوید عاطف
چناب نگر (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔ڈی پی او نے بتایا کہ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے مسائل کے فوری حل کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ فیلڈ افسران کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کریں اور بلا وجہ انتظار نہ کروائیں۔ڈاکٹر نوید عاطف نے مزید کہا کہ دفاتر اور تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی وجہ سے شہری کا مسئلہ تھانے کی سطح پر حل نہ ہو سکے تو وہ بلا جھجھک میرے دفتر تشریف لائیں۔، ان کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔