جڑانوالہ:مضر صحت دودھ فروشوں پیزا شاپ کیخلاف ایکشن
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں اور ایک پیزا شاپ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
کارروائی کے دوران متعدد دکانوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور موقع پر ہی مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے کہا کہ عوام کی صحت سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔