چنیوٹ میں خواتین کے حقوق اور تحفظ کیلئے آگاہی سیمینار

چنیوٹ میں خواتین کے حقوق اور تحفظ کیلئے آگاہی سیمینار

ہراسمنٹ کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جا رہے :ڈی سی ، ڈی پی او

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) خواتین پر تشدد اور ہراسمنٹ کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ چنیوٹ پولیس کے زیر اہتمام دین کالج میں خواتین میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کیلئے سیمینار منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ، کالج سٹاف، لیڈیز پولیس اہلکاران اور طلبہ نے شرکت کی۔سیمینار کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے \\\"Never Again\\\" کے سلوگن کے تحت طالبات کو ملٹی میڈیا بریفنگ دی اور خواتین کے حقوق، ویمن سیفٹی ایپ، اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل اور دیگر سروسز کے حوالے سے آگاہ کیا۔ شرکاء کو ہراسمنٹ کی اقسام، سائبر ہراسمنٹ اور کاروائی کے دستیاب فورمز کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد، ہراسمنٹ اور بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں