وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے 2ڈرائیور گرفتار

 وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے 2ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد( سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے دو ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ روشن والا کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مسافر ویگنوں کو روک کر چیک کیا۔ جن میں نصب کئے گئے غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیواء حادثات کا سبب بن سکتے تھے ۔ جن کے ڈرائیورز کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں