سابقہ رنجش ،شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، دھمکیاں
فیصل آباد( سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے لاثانی پلی کے قریب فیصل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اس کے بھتیجے کو قابو کر لیا اور سابقہ رنجش کی بنا پر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور اس دوران اسے خوف و ہر اس کا شکار بھی بنایا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔