بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالے شہری کو حوالات میں بند کر دیا گیا

بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالے شہری کو حوالات میں بند کر دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا۔

تھانہ ریل بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جو رہائشی علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے دیگر ٹریفک کیلئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں