زرعی زمین پر قبضے کی کوشش، زیرِ کاشت فصل ٹریکٹر چلا کر تباہ
ملز موں نے شمس بی بی کی زمین پر دھاوا بولا ، واقعہ کی تحقیقات شروع
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)زرعی زمین پر مبینہ قبضے کی نیت سے زیرِ کاشت فصل کو ٹریکٹر چلا کر تباہ کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے شمس بی بی نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے ان کی لاکھوں روپے مالیت کی زرعی زمین پر قبضہ کرنے کی غرض سے ٹریکٹر چلا کر زیرِ کاشت فصل کو تباہ کر دیا، جس کے باعث انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جبکہ ملز موں کی تلاش جاری ہے ۔