گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں دو روزہ کتاب میلہ

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں دو روزہ کتاب میلہ

کسی بھی استحصال کی صورت پولیس طالبات کے ساتھ کھڑی ہے :سہیل اختر

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں دو روزہ کتاب میلہ، پنجابی ثقافت تے ریہتل کے تحت پنجابی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ افتتاح وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم کے ہمراہ کیا۔تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اخترسکھیرا، چیف ٹریفک آفیسر رانا ناصر، ریکٹر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک، یونیورسٹی ایلومنائی اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرانے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رہنے ، بچیوں کی تعلیم کے فروغ، ذاتی معلومات کے تحفظ اور منشیات سے مکمل اجتناب پر زور دیا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی قسم کے استحصال کی صورت میں پولیس طالبات کے ساتھ کھڑی ہے اور بلا جھجک قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا جائے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے  کہا کتابیں اور ہم نصابی سرگرمیاں مل کر متوازن، بااعتماد اور مثبت شخصیت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقریب کا نمایاں حصہ پنجابی مشاعرہ تھا، مقامی اور بین الاقوامی پنجابی شعرا نے اپنا کلام پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں