تیز رفتاری اورون وے کی خلاف ورزی ،2 ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
ڈرائیور دیگر ٹریفک کے لیے حادثے کا سبب بن رہا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ادھر تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈرائیور دیگر ٹریفک کے لیے رکاوٹ کا سبب بن رہا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔