کمالیہ میں سٹریٹ لائٹس کی غیر موجودگی سے شہریوں کو مشکلات
کمالیہ (نمائندہ دنیا) شہر میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث زیادہ تر علاقوں میں سٹریٹ لائٹس موجود نہیں اور جو لائٹس لگی ہیں وہ عرصے سے خراب پڑی ہیں۔ رات کے وقت پیدل چلنے والے اور سائیکل سوار اندھیرے کی وجہ سے خطرے میں رہتے ہیں جبکہ عشا اور فجر کی ادائیگی کے وقت بزرگ علاقہ مکین گلیوں میں موجود نالوں میں گر کر زخمی ہو جاتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔