جڑانوالہ :سابقہ رنجش پر شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈلا
عظیم کو مخالفین نے ڈنڈوں سوٹوں سے زخمی کیا،مقدمہ درج کرلیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں عظیم نامی شہری کو مخالفین کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر قابو کر لیا گیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔