ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے جانے والا ڈرائیور گرفتار
اوورلوڈنگ کرنیوالا ڈرائیور ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالا بھی پکڑاگیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے جانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈرائیور دیگر ٹریفک کے لیے خطرے کا سبب بن رہا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی جاری ہے ۔دریں اثنا تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک پر اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈرائیور دیگر ٹریفک کے لیے حادثات کا سبب بن رہا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ شہری دیگر ٹریفک کے لیے خطرے کا سبب بن رہا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔