2گھروں میں چوری ،لاکھوں نقدی اور قیمتی سامان غائب

2گھروں میں چوری ،لاکھوں نقدی اور قیمتی سامان غائب

چک 110 ر۔ب میں قربان کے گھر نامعلوم افراد تالے توڑ کر داخل ہوئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میں 2گھروں سے نقدی و زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقے چک نمبر 110 ر۔ب کے رہائشی قربان علی کے گھر رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد تالے توڑ کرداخل ہو گئے اور زیورات، نقدی، موبائل فونز، پنکھے ، لیپ ٹاپ، کپڑے اور دیگر لاکھوں روپے مالیتی قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے،ذرائع کے مطابق وقوعہ کی رات اہلخانہ قریبی عزیز کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے ۔ادھر تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں امجد نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم ملزم گھر میں داخل ہوگئے اور وہاں سے نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے  موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت دونوں مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں