ٹھیکریوالا:معمولی تلخ کلامی ،باپ بیٹے نے نوجوان قتل کر دیا

ٹھیکریوالا:معمولی تلخ کلامی ،باپ بیٹے نے نوجوان قتل کر دیا

طارق اور قمر نے تغسیر کو گولیاں ماریں ، مقدمہ درج،مرکزی ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا،پینسرہ (نمائندگان دنیا )معمولی تلخ کلامی پر باپ بیٹے نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل دیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 69 ج۔ب چبہ میں معمولی رنجش پر ملزموں طارق عرف بولی اوراس کے بیٹے قمر طارق نے 25 سالہ تغسیر سلیم سکنہ 69 ج۔ب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خود موقع سے فرار ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر جاوید اقبال اے ایس آئی مقصود احمد،انچارج چوکی پینسرہ عدنان قیصر ،ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد،ڈی ایس پی صدر سرکل بھی موقع پر پہنچ گئے ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا،بعدازاں مرکزی ملزم قمر کو تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اور ملزموں کے درمیان 4 روز قبل معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی اور اس رنجش پر ملزموں نے اسے گھر جاتے ہوئے روک کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں