40 سے زائد ملزم گرفتار، سینکڑوں پتنگیں، ممنوعہ ڈور برآمد

 40 سے زائد ملزم گرفتار، سینکڑوں پتنگیں، ممنوعہ ڈور برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف کاروائیوں میں 40 سے زائد پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 40 سے زائد پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا اورا ن کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں