8 فروری 2024 ملکی جمہوری تاریخ میں سیاہ دن تھا :شہباز گجر

8 فروری 2024 ملکی جمہوری تاریخ میں سیاہ دن تھا :شہباز گجر

پاکستان میں منصفانہ انتخابات ایک خواب بن گئے ، سیاسی قوتیں میدان میں نکلیں

جھنگ،گڑھ مہاراجہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )جمیعت علمائے اسلام(ف) کی مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ 8 فروری 2024 کا دن ملکی پارلیمانی جمہوری تاریخ میں حقیقتاً ایک سیاہ دن تھا ،پاکستان میں منصفانہ انتخابات ایک خواب بن گئے ، 8 فروری2024 کی انتخابی دھاندلی نے 2018 کے انتخابات کو بھی شرما دیا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی قوتیں فی الفور میثاق جمہوریت و میثاق معیشت کا پختہ عہد کر کے میدان میں نکلیں ورنہ آئندہ انتخابات بھی2018 اور 2024 جیسے ہی ہونگے ،جے یوا ٓئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ کی قیادت میں ملک سے سرمایہ دارانہ نظام اور کرپٹ جمہوریت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں