ای پولیس پوسٹ سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
جنوری میں 65ہزار325 مشکوک افراد اور 52ہزار467 گاڑیوں کی چیکنگ10 مسروقہ گاڑیاں برآمد، 5 اشتہاری گرفتارکئے گئے :پولیس رپورٹ جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت ضلع بھر میں عملی اقدامات جاری ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ضلع بھر میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق جنوری میں 65,325 مشکوک افراد اور 52,467 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ای پی پی چیکنگ کے دوران مختلف علاقوں سے 10 مسروقہ گاڑیاں برآمد ہوئیں اور 5 مجرمان اشتہاری وعدالتی مفرور گرفتار ہوئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا ہے کہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ضلع بھر میں عملی اقدامات جاری ہیں، جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کر کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیزی سے جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔