ایجوکیشن بورڈ کے 8 ملازمین کی محکمانہ ترقی، احکامات جاری
اپوائنٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، اب کوئی پروموشن کیس زیرالتوا نہیں:کمشنر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) کمشنر و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت ایجوکیشن بورڈ کی اپوائنٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کے تحت 8 ملازمین کی اگلے سکیل میں ترقی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔اجلاس کے دوران تمام مطلوبہ ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد اہل ملازمین کو پروموشن دی گئی۔کمشنر و چیئرمین نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے باقاعدہ اجلاس منعقد کرکے اہلکاروں کو ان کا حق دیا جارہا ہے اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں اس وقت کوئی بھی محکمانہ پروموشن کیس زیرالتوا نہیں۔اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔