منشیات فروش معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے :ڈاکٹر نوید

 منشیات فروش معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے :ڈاکٹر نوید

تمام تر وسائل بروئے کار لاکر ان ناسوروں کا خاتمہ کرینگے :ڈی پی او چنیوٹ

چناب نگر(نامہ نگار )ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹرنوید عاطف نے کہا ہے کہ منشیات فروش ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، نا جانے کتنے لوگ ان افراد کی بھینٹ چڑھ چکے ، تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان ناسوروں کا خاتمہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ نے مزید کہاکہ منشیات سے ہماری نوجوان نسل بری طرح تباہ ہورہی ہے ، طلباء کو منشیات کے نقصانات سے آگاہی دینا بھی بہت ضروری ہے ، انشاء اﷲ ضلع چنیوٹ کو منشیات سے پاک کر کے اپنی نسلوں کو نشہ کی لعنت سے بچایا جائے گا، منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا عمل جاری ہے اور منشیات فروشوں کو عدالتوں سے سزائیں دلوائی جارہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس منشیات کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ، عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے پولیس کا ساتھ دے تاکہ منشیات سے پاک معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں