گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان کی چوری، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے حسن پورہ میں گھر کے تالے توڑ کر زیورات، نقدی، موبائلز، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ساجد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس کے گھر کے سیف الماری سے نقدی، زیورات، موبائلز، گھڑیاں، لیپ ٹاپ، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔