سمندری: 5افرادکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی ،ویڈیوبھی بنالی
سمندری(نمائندہ دنیا )پانچ افراد نے سترہ سالہ لڑکی کو زیادتی کانشانہ بناکر برہنہ وڈیوز بھی بنالیں ،بتایاگیاہے کہ محلہ رسول پورہ کے غلام رسول نے پولیس تھانہ سٹی کو بتایا کہ۔۔۔
ان کے محلہ میں رہائش پذیر ملزموں کاشف اورقاسم نے اس کی سترہ سالہ بیٹی کوشادی کیلئے جہیز اور مالی امداد دینے کے بہانے اپنے گودام میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ،بعد ازاں ملزموں کے ساتھی عرفان اور دو نامعلوم افراد نے بھی زیادتی کی جس سے لڑکی حاملہ ہو گئی،ملزموں نے لڑکی کی برہنہ وڈیو بھی بنالیں اور وڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر مختلف اوقات میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔