ماموں کانجن: خلع لینے والی سوتیلی بہن پر کلہاڑی سے حملہ، زخمی

 ماموں کانجن: خلع لینے والی سوتیلی بہن پر کلہاڑی سے حملہ، زخمی

497گ ب میں ماجد اوردوساتھیوں نے (ل)کونشانہ بنایا،سابقہ سسربھی ملوث

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)خلع لے کر دوسری شادی کرنے والی سوتیلی بہن (ل) بی بی کو اس کے سوتیلے بھائی ماجد نے کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ 497گ ب میں پیش آیا، جب ماجد اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور کلہاڑی سے حملہ کیا۔ ملزم کے ساتھیوں نے (ل )بی بی کے بازو اور ٹانگیں پکڑ کر اسے قابو میں رکھنے کی کوشش کی، تاہم قریبی مکینوں نے موقع پر پہنچ کر اس کی جان بچائی۔مضروبہ ل بی بی کی سات سالہ بیٹی بھی ہے اور وہ آٹھ سال قبل اپنے پہلے خاوند محمد مرتضیٰ سے خلع لے کر بلال حیدر سے عدالت کے ذریعے دوبارہ نکاح کر چکی تھی۔ اس پر سابقہ سسر اور سوتیلے بھائی کو دیرینہ رنجش تھی۔ واقعہ کے بعد ل بی بی کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔درخواست میں خاوند بلال حیدر نے موقف اختیار کیا کہ ماجد نے محمد حنیف (ل بی بی کے سابقہ سسر) کے اکسانے پر حملہ کیا، جس کا علم انہیں پہلے بھی تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں