کال سنتے شہری سے موبائل فون چھین لیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون چھین لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی میں سبطین نامی شہری موبائل فون پر کال سنتے ہوئے جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جھپٹہ مار کر فون چھین لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔