کام کے سلسلے میں گھر سے جانے والے شہری کو اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کام کے سلسلے میں گھر سے جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔۔
۔تھانہ منصور آباد کے علاقے روزہ پارک کے رہائشی ارسلان نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 31 سالہ بھائی عثمان کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا۔ جسے مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔