گوجرہ:وارداتیں، شہریوں کو نقدی اور سامان سے محروم کر دیا

گوجرہ:وارداتیں، شہریوں کو نقدی اور سامان سے محروم کر دیا

چوروں نے گودام کے تالے توڑ کر 350 تھیلے آٹا چوری کر لیے ، مقدمات

گوجرہ (نمائندہ دنیا)شہر اور گردونواح میں مسلح ڈکیتوں اور چوروں نے متعدد وارداتیں کر کے شہریوں کو مال و زر سے محروم کر دیا۔ چک نمبر 245 گ ب کے نصیر احمد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گاؤں جا رہے تھے کہ مونگی روڈ پر چک نمبر 248 گ ب مالڑی کے قریب چار مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر 43 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔دوسری واردات چک نمبر 372 ج ب میں پیش آئی، جہاں رکشہ سوار محمد ارسلان سپلائی کا سامان لے کر واپس آ رہے تھے کہ موچی والا روڈ پر تین مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور ایک لاکھ سے زائد نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔تیسری واردات محلہ حسنیہ کالونی میں ہوئی، جہاں صہیب سرور نے محلہ بلونت پورہ میں آٹا و میدہ کا گودام بنایا ہوا تھا۔ نامعلوم چوروں نے گودام کے تالے توڑ کر 350 تھیلے آٹا چوری کر لیے اور فرار ہو گئے ۔چوتھی واردات محلہ قادری دربار میں ہوئی، جہاں محمد نعیم خریداری کے لیے مین بازار گوجرہ آئے ۔ نامعلوم چوروں نے ان کی جیب سے قیمتی موبائل چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی اور تھانہ صدر نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں