ایف ڈی اے کا آپریشن، گلشن کالونی ، گلستان کالونی کی گلیاں کلیئر

ایف ڈی اے کا آپریشن، گلشن کالونی ، گلستان کالونی کی گلیاں کلیئر

بھاری مشینری کے ذریعے پختہ اور عارضی تجاوزات کو ختم کیا ،8 دکانداروں کے چالان

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)قائمقام ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف کارروائی تیز کر دی۔اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے گلشن کالونی اور حق باہو چوک گلستان کالونی میں بھاری مشینری کے ذریعے پختہ اور عارضی تجاوزات کو ختم کیا۔ کارروائی کے دوران تجاوزات میں ملوث آٹھ دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیا گیا۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سرپرستی میں انسپکٹر اسلم انصاری اور دیگر عملے نے علاقے میں تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ گلشن کالونی میں کچھ افراد نے اپنے گھروں کے باہر غیر قانونی طور پر تھڑے اور ریمپ بنا کر عوامی راستے بلاک کر رکھے تھے ، جنہیں بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔اسی طرح حق باہو چوک گلستان کالونی میں کچھ دکانداروں نے کاروباری سامان رکھ کر عوامی گزرگاہوں میں رکاوٹیں پیدا کیں، جنہیں اٹھا کر قبضے میں لے کر راستے کلیئر کر دیے گئے ۔ اس کارروائی سے شہریوں کے لیے محفوظ اور بلا رکاوٹ راستے فراہم کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں