پبلک سکولوں کے 500سے زائد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

پبلک سکولوں کے 500سے زائد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

بزنس پلان پر عملدرآمد کی بھی منظوری ، تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت سکولز مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر کے پبلک سکولوں کے 500 سے زائد ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ یہ ملازمین عرصہ دراز سے معمولی تنخواہوں پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔اجلاس میں پبلک سکولوں میں بزنس پلان پر عملدرآمد کی بھی منظوری دی گئی۔ بزنس پلان کے تحت سکولوں میں اضافی تعلیمی و تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے آمدن میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے ۔کمشنر نے ایف ڈی اے سٹی میں ڈویژنل پبلک سکول کی تعمیراتی پیشرفت تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ تعلیمی سال سے وہاں کلاسز کے آغاز کا عندیہ دیا۔اجلاس میں اساتذہ کی بھرتی کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔ کمشنر نے بتایا کہ آئندہ ڈویژنل پبلک سکولز و کالجز میں اساتذہ کی تعیناتی مقابلے کے امتحان کے ذریعے کی جائے گی تاکہ معیاری اساتذہ کی تقرری کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں