’’شدت پسندانہ رویوں کی روک تھام‘‘ پر سیمینار اور واک

’’شدت پسندانہ رویوں کی روک تھام‘‘ پر سیمینار اور واک

تعلیم انتہا پسندانہ بیانیے کا مقابلہ کرنے کیلئے مؤثر ہتھیار ہے :ڈاکٹر ذوالفقار علی

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی دن برائے \"شدت پسندانہ رویوں کی روک تھام\" کے موقع پر سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچرل ایکسٹینشن اور فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز کے شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام کیمپس میں علیحدہ علیحدہ خصوصی آگاہی سیشن اور واک منعقد کی گئی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جامعات محض تعلیم کے مراکز ہی نہیں بلکہ نوجوانوں کو نفرت اور تشدد کو مسترد کرنے کے قابل بنانے کے پلیٹ فارم بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم انتہا پسندانہ بیانیے کا مقابلہ کرنے اور مضبوط و پائیدار معاشروں کی تشکیل کے لیے مؤثر ہتھیار ہے ۔ڈاکٹر ذوالفقار علی نے مزید کہا کہ پرتشدد انتہا پسندی عالمی امن اور پائیدار ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور زرعی یونیورسٹی بطور تعلیمی ادارہ طلبہ میں رواداری، باہمی احترام اور بقائے باہمی کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو علم، اخلاقی اقدار اور تنقیدی سوچ سے آراستہ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ تعمیری مکالمے اور تخریبی نظریات میں فرق کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں