چنیوٹ:انتہا پسندی کے خاتمے کے عالمی دن پر آگاہی واک

چنیوٹ:انتہا پسندی کے خاتمے کے عالمی دن پر آگاہی واک

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کے قیادت کی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر آج آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کی، جس میں ضلعی افسران اور سول سوسائٹی کے بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ ہمارا مقصد بچوں کے لیے پرامن ماحول قائم کرنا اور پرتشدد رویوں کی روک تھام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور پرتشدد سرگرمیاں ہر لحاظ سے قابل مذمت ہیں، اور ضلعی انتظامیہ معاشرے کو نفرت اور تشدد سے پاک، پرامن اور بھائی چارے والا بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں