’’ایک دن، ایک تحصیل‘‘ عوامی بہبود کے اقدامات کا جائزہ

’’ایک دن، ایک تحصیل‘‘ عوامی بہبود کے اقدامات کا جائزہ

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے تحصیل چک جھمرہ کا تفصیلی دورہ کیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ‘‘ایک دن، ایک تحصیل’’ کے تمام وسائل یکجا ایجنڈا کے تحت عوامی بہبود کے اقدامات کی تکمیل کے لیے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے تحصیل چک جھمرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تین گنا وسائل چک جھمرہ میں دستیاب تھے ۔ کینال ایکسپریس وے پر چک 188، 189 ر۔ب، کچا جھمرہ اور دیگر دیہاتوں اور سڑکوں پر کوڑے کے 100 سے زائد بڑے ڈھیروں کو بھاری مشینری کے ذریعے صاف کرایا گیا۔

کمشنر نے موقع پر موجود رہ کر خود اس عمل کی نگرانی کی۔کمشنر نے سوسائٹیوں کو ہدایت دی کہ کھلے مقامات پر کچرا نہ پھینکیں اور کہا کہ عدم تعمیل کی صورت میں 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ کوڑا کرکٹ کے انتظام میں ویسٹ ورکرز کی مدد کریں تاکہ ماحول صاف رکھا جا سکے ۔کمشنر نے چک جھمرہ کے مین چوک میں ہارٹیکلچر اور بیوٹیفکیشن کے کام کا معائنہ کیا اور چوک کو مزید خوبصورت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ مرکزی قبرستان میں صفائی کے اقدامات اور جنازگاہیں بنانے کے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں