ٹوبہ میں الیکٹرک گرین بسوں کا افتتاح 17 فروری کو ہوگا
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال یاسین افتتاح کرینگے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال یاسین 17 فروری کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں الیکٹرک گرین بسوں کا افتتاح کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس کی زیر صدارت اجلاس میں گرین بس سروس کے اجراء کے لیے مجوزہ روٹس، بس اسٹاپس، ٹائم ٹیبل اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا گیا۔ حکام کے مطابق گرین بسیں شہریوں کو معیاری، آرام دہ اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کریں گی جبکہ شہر میں ٹریفک کے دباؤ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی متوقع ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ گرین بس روٹس کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کی جائے تاکہ سروس بروقت شروع ہو سکے اور منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے باہمی کوآرڈینیشن کو مؤثر بنایا جائے ۔