ایف ڈی اے سروسز’’کمپلینٹ فری‘‘ بنانے کی ہدایت

 ایف ڈی اے سروسز’’کمپلینٹ فری‘‘ بنانے کی ہدایت

قائمقام ڈائریکٹر جنرل کا عوامی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کا حکم

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)قائمقام ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی قیصر عباس رند نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی فورم سے موصول ہونے والی عوامی شکایت زیر التوا نہیں رہنی چاہیے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ون ونڈو کاؤنٹر، چیف منسٹر پنجاب کمپلینٹ سیل، پاکستان سٹیزن پورٹل، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ یا دیگر ذرائع سے موصول شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تیز رفتاری سے اطمینان بخش ازالہ کیا جائے ، جبکہ غیر متعلقہ شکایات کا فوری جواب ارسال کیا جائے ۔یہ ہدایات انہوں نے ایک اجلاس کے دوران عوامی شکایات اور ان کے ازالہ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔

اجلاس میں ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ عدنان شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عثمان رامے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اقرا مرتضیٰ سمیت دیگر افسر موجود تھے ۔قائمقام ڈی جی نے کہا کہ ایف ڈی اے کی سروسز کو ‘‘کمپلینٹ فری’’ بنانے کے لیے جدید اصلاحات کے فوائد درخواست گزاروں تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں