ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ کمیٹی کی مدد سے 14 سالہ لاوارث قیدی کی رہائی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ کمیٹی بورسٹل جیل، رانا عظیم شاہد ایڈووکیٹ کی جانب سے لاوارث اور مستحق قیدیوں کی بلا معاوضہ قانونی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز کمیٹی کی کوششوں سے 14 سالہ مستحق اور لاوارث قیدی زبیر کو رہائی دلائی گئی۔زبیر تھانہ نشاط آباد کے مقدمہ 1971/25 میں بورسٹل جیل میں قید تھا۔ مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد اللہ سراج کی عدالت میں زیر سماعت تھا، جس میں رانا عظیم شاہد نے عدالت میں پیش ہو کر مؤثر دلائل دئیے ۔ معزز عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو مقدمہ سے بری کر دیا۔سماجی اور عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ کمیٹی اور سینئر ایڈووکیٹ رانا عظیم شاہد کی کاوش کو انسان دوستی اور قانون کی خدمت کی بہترین مثال قرار دیا۔