ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات

 ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، شہریوں  کے مسائل حل کرنے کے احکامات

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل سننے کیلئے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور۔۔۔

اس دوران انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری دادرسی کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات بھی جاری کر دیئے۔ انہوں نے کمپلینٹ سیل کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے اور فالو اپ رپورٹ پیش کی جائے ۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، پولیس سے متعلقہ مسائل یا شکایات کی صورت میں شہری بلا جھجک اور بغیر کسی سفارش میرے دفتر تشریف لائیں،شہری گھر بیٹھے بھی پولیس سے متعلقہ شکایات کمپلینٹ سیل نمبر 4022020-0370 پر وٹس ایپ کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں