بجلی چوری کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب فیسکو ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران شہری کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔