شورکوٹ:موٹروے پولیس کی لین ڈسپلن آگاہی مہم جاری

شورکوٹ:موٹروے پولیس کی لین ڈسپلن آگاہی مہم جاری

،عوام کا تحفظ موٹروے پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے:سیکٹر کمانڈر ندیم اشرف

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، ایم فور سیکٹر ون، کی جانب سے لین ڈسپلن کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے ۔ سیکٹر کمانڈر ندیم اشرف وڑائچ نے بتایا کہ عوام الناس اور ڈرائیور حضرات کو بریفنگ کے ذریعے ٹریفک کے نظم و ضبط اور لین ڈسپلن کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔سیکٹر کمانڈر ندیم اشرف وڑائچ کا مزید کہنا ہے کہ لین ڈسپلن روڈ پر نظم و ضبط قائم رکھنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے بنیادی ضابطہ کار میں شامل ہے ،اس مہم کے ساتھ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نفاذ قانون بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ،عوام کا تحفظ موٹروے پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں