پینسرہ:عباس ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے استقبال رمضان محفل

پینسرہ:عباس ویلفیئر سوسائٹی کی  جانب سے استقبال رمضان محفل

پینسرہ (نمائندہ دنیا )چک نمبر 245، ر ب عباس پور میں عباس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام بابرکت ماہِ رمضان کے موقع پر شاندار استقبالِ رمضان محفل منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کر کے محفل کو روحانی رنگ سے سرشار کیا۔تقریب کا آغاز قاری اورنگزیب کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، قاری نے دلکش انداز میں نعتِ رسول ؐ بھی پیش کی۔محفل میں خصوصی خطاب علامہ ناصر ساجد نجفی نے کیا، جنہوں نے سوسائٹی کی خدمات اور عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں پر روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں