ایڈیشنل سیکرٹری عنصر عباس کا سپیشل بچوں کے سکول کا دورہ

 ایڈیشنل سیکرٹری عنصر عباس کا  سپیشل بچوں کے سکول کا دورہ

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )عنصر عباس، ایڈیشنل سیکرٹری خصوصی تعلیم پنجاب نے سپیشل بچوں کے مریم نواز سکول شورکوٹ کا دورہ کیا اور سکول میں تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پر ڈی ای او خصوصی تعلیم فیصل آباد خالدہ پروین، پرنسپل محمد ضیغم، محمد شکیل اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ عنصر عباس نے سکول میں عملے کی کمی کو فوری پورا کرنے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے نئی قائم ہونے والی کمپیوٹر تجربہ گاہ کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ناگزیر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں