جھمرہ:شریفاں اقبال فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت طبی کیمپ جاری

 جھمرہ:شریفاں اقبال فاؤنڈیشن  کی جانب سے مفت طبی کیمپ جاری

چک جھمرہ (نامہ نگار )شریفاں اقبال فاؤنڈیشن کشمیر روڈ، امین ٹاؤن میں مفت طبی کیمپ جاری ہے ، جہاں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں مریضوں کا علاج، تشخیص اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

کیمپ صبح 9بجے سے دوپہر 1بجے تک فعال رہتا ہے ۔ڈاکٹر جعفر حسین نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد یسین اور ڈاکٹر عبدالستار قریشی کے ساتھ دیگر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کی تشخیص اور علاج میں پیش پیش ہے‘ادویات اور لیبارٹری ٹیسٹ بھی مفت فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اور ہر سال رمضان المبارک میں روزانہ تقریباً 200 مریضوں کو یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں