ماموں کانجن:محلہ غریب پورہ کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا )محلہ غریب پورہ سے میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کو جانے والی سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔۔۔
جس کے باعث شہری شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔سڑک پر جگہ جگہ بڑے کھڈے پڑ گئے ہیں، جن کی وجہ سے راہگیروں اور گاڑیوں کے لیے آمد و رفت دشوار ہو گئی ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ دھول، مٹی اور کھڈوں نے روزمرہ زندگی متاثر کر دی ہے اور یہ سڑک شہریوں کے لیے مستقل عذاب بن گئی ہے ۔شہریوں نے حکومت اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی فوری مرمت اور بحالی کا نوٹس لیا جائے ۔