سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح :رانا ثنا

سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح :رانا ثنا

بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کسی صورت قابل قبول نہیں :اجلاس سے خطاب

ٹھیکریوالا،پینسرہ (نمائندگان دنیا )وزیراعظم کے مشیرسینیٹر رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پبلک سیکرٹریٹ میں سرکاری سکولوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔اس موقع پر سابق ایم پی اے میاں اجمل آصف،سی ای او ایجوکیشن راؤ عبد الکریم،ڈی او ایجوکیشن رانا آصف صدیق، میاں ضیا الرحمن،آصف بٹ،رانا منیر احمد و دیگر افسر اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اجلاس کے دوران رانا ثنا اللہ خاں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ،سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کسی صورت قابل قبول نہیں ۔علاوہ ازیں رانا ثنائاللہ خان اور سابق ایم پی اے میاں اجمل آصف نے حلقہ 61-J/B دھروڑ کا اہم دورہ کیا ۔اس موقع پر اکبر علی بیگ، ظفر بیگ، اختر پٹواری سمیت دیگر رہنماؤں نے ان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سینیٹر رانا ثنائاللہ خان نے گفتگو میں کہا کہ عوامی خدمت اور ترقی کے منصوبوں پر مل کر کام کرنے سے حلقے کی بہتری ممکن ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں