ٹریفک پولیس کا رمضان المبارک بارے جامع پلان جاری

ٹریفک پولیس کا رمضان المبارک بارے جامع پلان جاری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک پولیس فیصل آ باد نے رمضان المبارک کے حوالے سے جامع پلان جاری کر دیا ، افطاری کے اوقات میں تمام اہم چوکوں اور شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔۔۔

 ایک ہزار سے زائد ٹریفک سٹاف رمضان المبارک میں خصوصی فرائض منصبی سر انجام دے گا،تمام ڈی ایس پیز، ٹریفک سیکٹر انچارجز افطاری اور رش کے اوقات میں اہم چوکوں میں موجود رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے پلان کے اجراء کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ تراویح کے اوقات میں مساجد کے باہر بھی ٹریفک سٹاف پارکنگ ڈیوٹی سر انجام دیگا۔، ان تمام اقدامات کا مقصد شہریوں کو ٹریفک سہولیات بہم پہنچانا ہے تاہم شہری افطاری کے اوقات میں اپنے دفاتر سے گھروں کے لیے قبل از وقت نکلیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں