ڈپٹی کمشنر ٹو بہ کاڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر ٹو بہ کاڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح :عمر عباس

 ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ کا اچانک دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل اور چلڈرن وارڈز کا جائزہ لیا، مریضوں سے ملاقات کی اور سہولیات بارے دریافت کیا، انہوں نے فارمیسی میں ادویات کے سٹاک کی بھی جانچ کی اور ہدایت دی کہ ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے ،صفائی کے معیار کی جانچ پڑتال کی گئی اور بہتری کے لیے فوری اقدامات کے احکامات جاری کئے گئے ، ڈپٹی کمشنر نے لواحقین کے بیٹھنے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ صحت کے شعبے میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں