مستحق خاندانوں میں رمضان نگہبان کارڈز کی تقسیم جاری

مستحق خاندانوں میں  رمضان نگہبان کارڈز  کی تقسیم جاری

کارڈز کی تقسیم ماہ صیام کے پہلے عشرہ تک مکمل کر لی جائے گی :کمشنر راجہ جہانگیر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے مستحق خاندانوں میں \\\'\\\'رمضان نگہبان کارڈز \\\'\\\'کی شفاف اور تیز رفتار تقسیم کا عمل جاری ہے ۔اس ضمن میں اب تک 65 ہزار 566 خاندانوں میں کارڈ کے ذریعے 10/10 ہزار روپے تقسیم کئے جاچکے ۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ ضلع فیصل آبادمیں ایک لاکھ43 ہزار 993 مستحقین میں سے 29 ہزار425،ضلع جھنگ میں 77 ہزار84 خاندانوں میں سے 15 ہزار 425،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 46 ہزار 107 میں سے 11 ہزار301 اور ضلع چنیوٹ میں 37 ہزار650 مستحق خاندانوں میں سے اب تک 9 ہزار 323 بینیفشریز کو رمضان نگہبان کارڈ ان کی دہلیز تک پہنچائے گئے ہیں۔

کمشنر نے بتایا کہ نگہبان کارڈز کی تقسیم کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے جسے ماہ صیام کے پہلے عشرہ کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔کمشنر نے بتایا کہ ڈویژن میں 6 رمضان بازاروں میں آٹا، چینی، بیسن، دالیں، پھل،سبزیاں،چکن سمیت تمام بنیادی اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ سے 15 فیصدرعایتی نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان بازاروں سمیت عام مارکیٹ میں بھی سرگرم عمل ہیں اور کسی کو من مانی قیمتیں وصول نہیں کرنے دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں