ٹھیکریوالا:رمضان کے آغاز پر گراں فروشی عروج پر، شہری پریشان

ٹھیکریوالا:رمضان کے آغاز پر گراں فروشی عروج پر، شہری پریشان

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دھاندرہ، سدھار، ٹھیکریوالا اور پینسرہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔۔۔

سبزی، پھل، گھی، دالیں، بیسن، آٹا، چینی، چکن، گوشت اور دیگر بنیادی ضروریات مقررہ نرخوں سے تجاوز پر فروخت ہو رہی ہیں، جس سے خریدار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول ٹیموں اور پیرا فورس سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے دوران عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اشیاء خوردونوش سستے داموں دستیاب کی جائیں۔رانا توصیف، رانا فاروق، ساجد رفیق انصاری، ملک محمد علی، رشید سندھو، رانا نصیر، میاں عبدالرشید، رانا شفیق، غلام مرتضیٰ اور دیگر نے اس ضمن میں پنجاب حکومت اور مقامی انتظامیہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں