ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے
متعلقہ محکموں کے افسروں کو شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے کے احکامات
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے ۔ انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسروں کو شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے اور درخواست گزاروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور تمام محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوامی شکایات میں گہری دلچسپی لیں اور اپنے دفاتر کے دروازے شہریوں کے لیے ہر وقت کھلے رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔