فیصل آباد کے زیرزمین پانی میں مضر نمکیات، چیمبر کو بریفنگ
کونسل آف ریسرچ ان واٹر اور واٹر کوالٹی لیبارٹری کی ٹیموں کی صدر چیمبرسے ملاقات
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز اور واٹر کوالٹی لیبارٹری فیصل آباد کی ٹیموں نے صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فاروق یوسف سے ملاقات کی اور شہر کی واٹر کوالٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ فیصل آباد کے زیرزمین پانی میں غیر محفوظ اور مضر نمکیات کی موجودگی پائی جا رہی ہے جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔ ٹیموں نے پینے کے صاف پانی کی نگرانی اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر چیمبر فاروق یوسف نے واٹر کوالٹی لیبارٹری کے دورے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کے متعلقہ شعبہ جات پینے کے پانی کی مانیٹرنگ کے حوالے سے واٹر لیبارٹری کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تاکہ شہریوں کو محفوظ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔واضح رہے کہ واٹر کوالٹی لیبارٹری جڑانوالہ روڈ پر الیکشن کمیشن آفس کے قریب واقع ہے ۔